According to the Quran-e-Karim, all mankind are equal(تمام انسان برابر ہیں),& that Allah does not look to our race or color, but to our piety and righteous actions.[49:13]
غلام نبی للّٰہی ابن مولانا قاضی حسن دین 1234ھ؍1819ء میں للہ شریف ضلع جہلم میں پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق اعوان قبیلہ کی شاخ سنادھا سے ہے۔
تعلیم
صرف نحو کی کتب کے علاوہ میر قطبی ، شرح وقایہ اور خیالی وغیرہ اپنے والد ماجد اور اس کے بعد اوڈھروال چکوال میں حافظ محمد سردار احمد کے پاس معقولات کی کتابیں پڑھیں، بعد ازاں علامۃ العصر مولانا محمد احسن المعروف بہ حافظ دراز سے پشاور میں تحصیل و تکمیل کی اور وطن واپس آکر درس و تدریس کا سلسلہ شروع کیا ۔
طریقت و سلوک
اسی دوران میں اچانک شوق الٰہی کا ایسا غلبہ ہواکہ آپ مرشد کی تلاش میں گھر سے چل کھڑے ہوئے ۔ اتفاقاً شاہ پور میں مولانا خواجہ غلام محی الدین قصوری دائم الحضوری تشریف فرماتھے،استخارہ کے بعد ان کے دست اقدس پر بیعت ہو گئے ۔ خواجہ قصوری نے توجہ فرما کر مختصر سے عرصہ میں مقامات مجددیہ طے کرادئے اور خلعت خلافت سے سر فراز فرمایا ،اثناء سلوک میں آپ نے چھ ماہ میں قرآن مجید حفظ کر کے تراویح میں سنادیا
درس و تدریس
خواجہ قصوری کے وصال کے بعد آپ نے للہ شریف میں خلق خد اکی اصلاح و ہدایت اور علم ظاہری و باطنی کی اشات شروع کی۔ آپ کی کی خدمت میں 70،80 طلبہ حاضر رہا کرتے تھے، آپ مبتدی اور منتہی طلبہ کو یکساں توجہ والتفات پڑھاتے تھے جو کتاب بھی زیر درسن ہوتی اس کے شروح بھی سامنے رکھ لیتے اور انہیں ملاحظہ فرماتے جاتے تھے حتی کہ سکندر نامہ اور زلیخا کی شرح بھی سامنے رکھ لیا کرتے تھے ۔ طلبہ کے طعام،کتب اور دیگر ضروریا ت کا آپ خود انتظام فرماتے ، پہلے طلبہ کے لیے گھر سے کھانا بھجواتے اور خود بعد میں کھایا کرتے تھے ۔ اپنے تمام اوراد و وظائف پابندی اور اطمینان سے ادا کرتے ، باقی اوقات طلبہ کو درس دینے اور مستر شدین پر توجہ دینے میں صرف کرتے تھے
سیرت و خصائل
آپ کے مزاج اقدس میں کبر غرور نام کو نہ تھا ، حد درجہ منکسر المزاج تھے۔ ایک دفعہ کیس جگہ تشریف لے گئے ، لوگ استقبال کے لیے حاضر ہوئے اور پیچھے پیچھے چلنے لگے،آپنے فرمایا ایسے ہجوم پر فخر نہیں کرنا چاہیے ، اگر کوئی بندر یار یچھ والا کسی گاؤں میں آنا ہے تولوگ اس کے پیچھے بھی ہوجاتے ہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو روشن ضمیری کا وہ مقام بخشا ہوا تھا کہ ایک شخص نے صاف پانی پینے کے لیے پیش کیا۔آپ نے فرمایا یہ مکدر ہے کوئی اور شخص پانی لے آئے۔ اس شخص سے وجہ پوچھی گئی تو اس نے کہا راستے میں میری نظر محرم عورت پر پڑ گئی تھی تصلب اور دینداری کا یہ عالم تھا کہ ایک مرتبہ آپ نے غیر مقلدوں کے بعض مسائل پر فتوے دیا۔ انہوں نے آپ خلاف مقدمہ دائر کر دیا ڈپٹی اور تحصیلدار آپ کے خیر خواہ تھے،انہوں نے کوشش کی کہ فریقین میں مصالحت ہو جائے ، کہیں قید نہ ہو جائے ۔ جب آپ سے عرض کیا گیا تو آپ نے فرمایا کوئی مضائفہ نہیں بشر طیکہ دین میں فرق نہ آئے اور جو فتویٰ دیا ہے اس سے انحراف نہیں ہو سکتا خواہ قید ہی کیوں نہ ہو جائے ، آخر آپ کو کامیابی ہوئی
وصال
اکیس ؍ربیع الاول 25 ؍نومبر 1307ھ؍ 1888ء آپ کا وصال ہوا۔
قطب شاہی علوی کھوکھر میاں محمد یعقوب علوی بیروٹوی دیوال ڈھرنال اعوان پورہ اللہ یار خان یوسف جبریل ڈھوک اعوان ٹی سی ایس کورئیر Awan and Other Tribes Population سلطان بازید محمد چھنی تاجہ ریحان بیروٹ کھودے غلام مرتضٰی ملک شہید حکیم احمد الدین بھرپور واصف علی واصف خواجہ شمس الدین سیالوی ابوالفضل کرم الدین دبیر حافظ غلام احمد حافظ محمد مقبول الرسول للہی قاضی شمس الدین حضرت سلطان باہو بابر افتخار دیگر مسلم قبائل غلام نبی للہی اولمپیئن ملک محمد نواز میجر جنرل تجمل حسین ملک مل اعوان مکھڈ شریف محمد حمید شاہد عبدالستار علوی خواجہ زین الدین شور کوٹ ملک منور خان نامزد نشان حیدر جبی غلام اللہ خان محمد جمال الدین ملتانی حفیظ ماہی محمد یار فریدی مرزا عبدالقادر بیدل غازی سید سالار مسعود خواجہ امیر احمد بسالوی محمد اکرم نشان حیدر سلطان غلام دستگیر فخر کشمیر کندوال گنگ اعوان خادم حسین رضوی احسان الحق قادری گنگال اعوان سید حامد سبزواری ردھانی ائیر مارشل نور خان اعوان دوسروں کے نکتہ نظر سے مرزا مظہر جان جاناں تریڑ اعوان برادری بھمب اعوان یاسین ملک بھون سعد حسین رضوی ملک میاں محمد ملک المدرسین عطا محمد بندیالوی دامن مہاڑ قاضی سلطان محمود قاضی نور عالم تاریخ اعوان حزیر اعوان خواجہ فضل الدین کلیامی بھاگوال حافظ دوست محمد للہی چاہ اگرال ملک پور اعوان شریف بلال آباد ڈیرۂ اعوان نور سلطان القادری سلطان ریاض الحسن مجوکہ میاں صاحب قصہ خوانی ڈھوک بدہال مرجان اعوان ڈھوک بازا راستی بی بی انور بیگ اعوان خواجہ احمد خان میروی پنڈوال شیر محمد اعوان محمد علی مکھڈوی مشعال ملک اوچھالی سیلواں موڑہ گنگال شیر شاہ اعوان وکٹوریہ کراس اعوان کڑی سلوئی شریف غازی ممتاز قادری ڈھوک گنگال اعوان جینیاتی تھیوری اعوان کلاں میاں محمد جیون گھلی اعوان خواجہ شمس الدین سید پوری محمد عبیداللہ علوی احمد ندیم قاسمی سولنگی اعوان